داعش م?? شمول?ت ?? ?وشش پر10??ن???ن نوجوان گرفتار

63

مونٹریال: شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کی کوشش کرنے والے 10کینیڈین نوجوانوں کو مونٹریال ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پیرر ایلیٹ ٹروڈیو ایئرپورٹ سے 10نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر عراق و شام میں برسرپیکار عالمی تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے کینیڈا چھوڑ کر جارہے تھے۔

گرفتار افراد پر فی الحال کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تاہم ان سے تفتیش جاری ہے۔

منگل کی صبح کینیڈا کے ریڈیو پر چلنے والی خبروں میں تصدیق کی گئی ہے کہ داعش میں شامل ہونے کی کوشش میں نوجوانوں کی کھیپ پکڑی گئی ہے۔

پولیس نے ان کے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات قبضے میں لے لیے ہیں جب کہ زیر حراست افراد کے دوستوں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ