?وم س??ر??ر? ?? ح?م پر ?ائ??ور? ?? با?ر س? پول?س روان?

67

ہوم سیکریٹری سندھ کے حکم پر سندھ ہائیکورٹ کے باہر تعینات پولیس کی بھاری نفری روانہ ہو گئی ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے پولیس کی بھاری نفری ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی کے لئے تعینات کی گئی تھی ۔

ہوم سیکریٹری سندھ عارف احمد خان کے حکم پر سندھ ہائیکورٹ کے باہر تعینات پولیس کی بھاری نفری روانہ ہو گئی ۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر 2 ڈی آئی جیز ، 4 ایس ایس پیز اور 18 تھانوں کے ایس ایچ اوز موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی ۔ جبکہ عدالت وقت ہونے کے باوجود ذوالفقار مرزا سندھ ہائیکورٹ کے اندر محصور ہو کر بیٹھے ہوئے تھے ۔ پولیس روانگی کے بعد ذوالفقارمرزا کمرہ عدالت سے باہر آ گئے ۔ کمرہ عدالت سے باہر آنے پر ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ