ا?م ??وا?م ?? 19?ار?نان ?? باز?اب? س? متعلق ?? ج? ر?نجرز س? جواب طلب

79

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے 19کارکنان کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ڈی جی رینجز سندھ سے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

منگل کے روز سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے 19لاپتہ کارکنان کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔دوران سماعت لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ان کے پیاروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ کئی روز گرزنے کے باوجود ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی اور نہ ہی عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد رینجرز کو 2ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے 15روز میں جواب داخلے کرانے کا حکم دے دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ