آس?ر?ل?ا، بگ ب?ش ?? 20 ل?گ عامر ?و ??لان? ?ا خوا?شمند

72

سڈنی: پانچ سالہ پابندی کے شکار محمد عامر پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش نے فاسٹ بالر محمد عامر سے رابطہ کرلیا،فرنچائز آئندہ سیزن میں عامر کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا شکار فاسٹ بالر محمد عامر پر قسمت مہربان ہوگئی ہے ۔ لیفٹ آرم فاسٹ بالر کو غیر ملکی لیگ کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی فرنچائزمیلبرن اسٹارزنے فاسٹ بالر محمد عامر سے رابطہ کیا ہے۔ فرنچائز نےآئندہ سیزن میں ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

یاد رہے کہ محمد عامراسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کی سزا پوری کر رہے ہیں ۔ جبکہ آئی سی سی کی جانب سے ان کو ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دی جاچکی ہے ۔ جبکہ قومی فاسٹ بالر پر بین الاقوامی پابندی رواں سال ستمبر میں ختم ہوگی

فاسٹ بالر نے بگ بیش پیشکش کے حوالے سےابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ بگ بیش لیگ کا اگلا سیزن دسمبر میں شروع ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ