?راچ? سائ? ا?ر ?ا م?? ف???ر? ?? لف? گرن? س? 2افرادجا? بحق

111

کراچی سائٹ ایریا میں فیکٹری کی لفٹ گرنے سے 2افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب واقعہ فیکٹری میں پیش آیا جہاں کارگو لفٹ کے ذریعے مزدور سامان کوبالائی منزل پر چڑھا رہے تھے کہ اسی دوران لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور لفٹ نیچے گرگئی۔

واقعہ میں 3افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے جس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ