شام م?? حزب الل? ?? جانب س? ?رون ط?ارو? ?? استعمال ?ا ان?شاف

67

بیروت: شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے شام کے باغی گروپوں کے خلاف آپریشن کے دوران بغیرپائلٹ کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

لبنانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام کے مشرقی شہر القلمون میں جدید آلات سے لیس ڈرون طیارے کی تصاویر حاصل کی گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل شامی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب القلمون شہر پر باغیوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔آپریشن میں حزب اللہ سمیت کئی دوسرے ملیشا بھی شامل تھے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نےآپریشن کے دوران جدید ترین اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا تھا۔ آپریشن میں روسی ساختہ “کورنٹ” میزائل اور باغیوں کی نشاندہی کے لیے جدید کیمروں سے لیس ڈرون طیارے بھی استعمال کیے گئے تھے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ