قلات ، س??ور?? فورسز ?? ?ارروائ? ، 20 د?شتگرد ?لا?

75

قلات میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی میں دہشتگردوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔

سیکورٹی فورسز نے قلات کے مختلف علاقوں میں اپنی تازہ کارروائیوں میں 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں 9 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ذرائع سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کارروائی میں دہشتگردوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کیئے گئے ہیں ۔ ذرائع سیکورٹی فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے کہنا ہے دہشتگردوں نے کیمپ کوئٹہ ، خضدار اور مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں اپنی کارروائیاں جاری کر رکھی تھیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ