زمبابو? ??م ش??ول ?? مطابق دور? پا?ستان ?ر?گ?،اخبار ?ا دعو??

70

زمبابوین اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔

زمبابوے کے بڑے اخبار رونامہ “ہیرالڈ”کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے نئی سیکورٹی گارنٹی کی یقین دہانی کے بعد زمبابوے بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ نہ کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق گرین شرٹس سے سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام نے زمبابوے حکومت کو ٹیم کی مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے لیے سیکورٹی کا پہاڑ کھڑا کردیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے زمبابوے ٹیم کی سیکورٹی پر پاکستان 10لاکھ ڈالر خرچ کرے گا جب کہ مہمان ٹیم کے سفری اخراجات اور معاوضے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے نے ایک اجلاس کے بعد پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اگلے 16منٹوں میں انہوں نے یہ اعلان واپس لے لیا۔

زمبابوے ٹیم کو 19مئی سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں  ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ