متحد? ?ار?نو? ?? گمشدگ? پر آئ? ج? اور ?? ج? ر?نجرز س? جواب طلب

77

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب کرلیا ۔

جمعہ کےروز سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے 9کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 9کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اب تک ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی، اگر زیر حراست افراد کے خلاف کوئی مقدمات ہیں تو انہیں قانون کے سامنے پیش کیا جائے ۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سندھ حکومت،آئی جی اور ڈی جی رینجرز سندھ سے 4جون تک جواب طلب کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ