س?ن??ر اعظم سوات? ن? حلف ا??ا ل?ا

49

            اسلام آباد : اعظم سواتی نے ایوان بالا سینٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نو منتخب سینیٹر سے حلف لیا۔

اس موقع پر نومنتخب سینیٹر نے کہا ہے کہ سینیٹر منتخب کرانے پر اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نےاس امید کا اظہار کیا کہ بطور سینیٹر وہ کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف اراکین کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہرحلقے میں ان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ