پا?ستان س? ?ر?? بحال? ?ا ف?صل? ن??? ?وا،ب?ارت? وز?ر داخل?

122

بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یونین منسٹر برائے داخلہ کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیاسی یا کرکٹ روابط کی بحالی کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل عوام کی خواہشات اور جذبات کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان سے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان رواں سال دسمبر میں سیریز ہونے کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ