معاوض? ن? ملن? پر قوم? ?ا?? ??لا??و? ?ا دور? ?ور?اس? ان?ار

120

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں ہونے والی 4ملکی ہاکی سیریز کے ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر دورہ کوریا پر جانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے دورہ کوریا کو آسٹریلوی دورے کے ڈیلی الاؤنس سے مشروط کردیا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز کا یومیہ معاوضہ نہیں دیا جاتا وہ کوریا نہیں جائیں گے۔

ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے مطالبے سے ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے جب کہ پلیئرز کے انکار پر قومی ٹیم کا دورہ کوریا خطرے میں پڑگیا ہے۔قومی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے لیے کل روانہ ہونا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ