آئ? س? س? ?ر?? ?م??? ?ا دو روز? اجلاس جمع? شروع ?وگا

46

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹی کا دو روزہ اجلاس جمعہ سے ممبئی، بھارت میں شروع ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج جمعہ سے ممبئی، بھارت میں شروع ہو گا اور سابق بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز سپنر انیل کمبلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں غیرقانونی باﺅلنگ ایکشن سمیت آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز، ایمپائرنگ کوڈ آف کنڈیکٹ ٹیکنالوجی کا استعمال، میدان میں کھلاڑیوں کے رویے کے بارے تبادلہ خیال کیاجائے گا اس کے علاوہ رواں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد یہ کمیٹی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور آئی سی سی بورڈ کا اپنی سفارشات پیش کرے گی جو کہ آئندہ ماہ بارباڈوس میں شیڈول سالانہ اجلاس میں ان کو زیر بحث لائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ