س??ور?? وجو?ات پر زمبابو? ن? دور? پا?ستان منسوخ ?رد?ا

58

سانحہ کراچی سے پاکستانی کرکٹ کو ایک اور نقصان ۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے معذرت کر لی ۔ پی سی بی کا کہنا ہے دورے کی منسوخی کا زمبابوے نے باضابطہ آگاہ نہیں کیا ۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد دورہ پاکستان سے معذرت کر ہے ۔ سانحہ کراچی کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا دورہ نہیں کر سکتے ۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے 19 مئی سے پاکستان کا دورہ کرنا تھا ۔ دورے کے دوران زمبابوے نے 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے تھے ۔

دوسری طرف ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ زمبابوے نے دورے کی منسوخی کا باضابطہ آگاہ نہیں کیا ۔ ترجمان کا کہنا ہے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ