?راچ?, بس پرفائرنگ د?شت گرد? ?ابدتر?ن واقع? ??? ام?ر جماعت اسلام?

61

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کراچی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور فوری طور پر مجرموں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق او ر سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کراچی میں بس پر فائرنگ سے چالیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے

اپنے بیان میں انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے بارہا دہشت گردی کے واقعات میں ”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرچکے ہیں مگر ابھی تک حکومت نے بھارتی حکومت سے باقاعدہ کوئی احتجاج کیا نہ عالمی برادری سے بھارتی تخریب کاری کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی

انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرزکے آپر یشن کے باوجود قتل و غارت گری پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ سانحہ 12مئی کے بعد آج سانحہ 13مئی پیش آگیا ہے جس میں درجنوں معصوم مسافروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں سرکاری اداروں خاص طور پر پولیس میں موجود گھوسٹ ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمہ اور پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کو دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے اب کسی مصلحت کو خاطر میں نہ لایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ