د?شت گردو? ن? ?راچ? م?? ق?امت ??اد? ، 45 افراد جا? بحق ت?ر? زخم?

70

کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کےقریب  بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے ہیں ۔

فائرنگ کا واقعہ صفورہ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے بس پرچاروں جانب سے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکربس پراندھا دھند فائرنگ کردی ۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد تین سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ۔ حملہ آوروں نے بس میں گھس کرجدید ہتھیاروں سے  اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد افراد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہید ۔ میمن  اور آغا خان اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ پولیس زرائع کے مطابق بس اسکیم 33 سے عائشہ منزل جارہی تھی کہ صفورہ چورنگی کے قریب اس کو نشانہ بنایا گیا

ایس ایس پی ملیر کے مطابق بدقسمت بس میں 60 سے 70 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والوں میں 16 خواتین اور 25 مرد شامل ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ