بارسلونا ?ورپ? چ?مپئنز ل?گ ?? فائنل م??

77

ہسپانوی کلب بارسلونا نے یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فیصلہ کن مقابلے میں ریال میڈرڈ یا اطالوی کلب جوانٹس کی ٹیم بارسلوما کے مدمقابل ہو گی۔

بائرن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بائرن میونخ نے بارسلونا کو 2کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی تاہم بارسلونا زیادہ گول اسکور کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گئی۔ٹورنامنٹ کے پہلے لیگ سیمی فائنل میں بارسلونا نے بائرن میونخ کو شکست دی تھی۔

سال 2011کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ میسی کی ٹیم نے یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی، اس سے قبل 2006،2009اور 2011میں بارسلونا نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ