پ?رس ?? جنوب? چ??ا گ?ر س? چرائ? جان? وال? 17 نا?اب بندرو? ?? فرانس م?? تلاش شروع

108

پیرس کے جنوبی چڑیا گھر سے چرائے جانے والے 17 نایاب بندروں کی فرانس میں تلاش شروع کردی گئی۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سات سنہری رنگت اور دس سلور رنگت والے بندر برازیلی حکومت کی ملکیتی تھے جوکہ پریس سے 200 کلومیٹرز دور واقع چڑیا گھر سے چرائے گئے جبکہ فرانسیسی حکام نےبندروں کو لے جانے والے چوروں کو ماہر ترین چور قرار دے دیا جنہوں نے سخت ترین سیکیورٹی، سیکیورٹی کیمروں، گشت پر مامور اہلکاروں کو چکما دے کر کھڑکیوں کے شیشے توڑے اور بندروں کو لے کر چلتے بنے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لے کر معاملہ کی سنگینی کے باعث بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ان بندروں کی فرانس بھر میں تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بندر بہت نایاب ترین تھے اور ان کی مخصوص غذا تھی جبکہ ان 17 میں سے ایک بندر کی زخمی دم کا ماہرین حیوانات علاج بھی کر رہے تھے حکام کے مطابق ایک بندر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 10 ہزار یورو تک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ