?راچ? م?? پان? بحران س? متعلق سند? ?ائ? ?ور? م?? درخواست دائر

51

کراچی میں پانی کے بحران سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی کو روزانہ 225 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے اورشہر کے بیشتر علاقوں میں پانی نہ ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار ہے جب کہ واٹربورڈ کا عملہ 30 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں وصول کررہا ہے۔

درخواست میں ایم ڈی واٹر بورڈ،وزیربلدیات سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست پر سماعت کل ہونے کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ