سند? ?ائ??ور? بار ?ا سانح? 12??خلاف ?ل ??تال ?ا اعلان

109

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ 12مئی 2007کے خلاف کل ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کے مطابق سانحہ 12مئی 2007کے خلاف کل سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء ہڑتال کریں گے جب کہ شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور جنرل باڈی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور نہ ہی کسی عدالتی کارروائی کا حصہ بنیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اہم مقدمات کی سماعت ججز چیمبر میں کرنے کی درخواست کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ