?مار? زندگ? تلخ?و? م?? گزر? ??،?ا??رعبدالمال? بلوچ

116

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے ، محض نعروں سے صوبے کا پیٹ نہیں بھرا جاسکتا

بلوچ چلڈرن اکیڈمی کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ ہماری زندگی تلخیوں میں گزری ہے اگر ہم اپنے بچوں کا روشن سنوارنا چاہتے ہے تو ہمیں ان کو تعلیم کے جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا ۔تعلیم کے یکساں مواقع پیداکرنا ہونگے

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور جہالت ہے اور ان کو ختم کرنے کا واحد راستہ تعلیم سے آگہی ہے صرف وعدہ وعید یا نعروں سے کام نہیں چلے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کے لوگوں میں تعلیم کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی آرہی ہے جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ