چند پت? اور فوائد ب? شمار

53

          استنبول : ترکی کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کا مسلسل استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور اس میں موجود مگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظروالا پودینہ بے شمار خوبیوں کا مالک ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ پودینے کی پتیوں کا تازہ رس لیموں اور شہد کے ساتھ اسی طرح مقدار میں شامل کر کے استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام بیماریوں کو افاقہ ہوتا ہے۔

کھانسی اور زکام میں پودینے کا رس کالی مرچ اور کالے نمک کے ساتھ ابال کر استعمال کرنے سے آرام حاصل ہوتا ہے۔

ہچکی آنے کی صورت میں پودینے کی پتیاں چبانے سے ہچکیاں بند ہو جاتی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ سر درد کی صورت میں پودینے کے پتوں کا لیپ بنا کر ماتھے پر لگانے سے آرام ملتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ