نص?ر آباد م?? پول?س مقابل? ت?ن ?ا?و ?لا? ، پول?س زرائع

106

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے قریب سندھ اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تین ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ۔ کاروائی میں مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ۔

پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈاکوؤں نے سکھر سے تین افراد کو اغوا کرلیا تھا ۔ خفیہ اطلاع کے مطابق مغویوں کو بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد منتقل کردیا گیا تھا جب پولیس پارٹی وہاں پہنچی تو اغواکاروں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے ہلاک کئے گئے ڈاکوؤں کی تحویل سے تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہےجن کا تعلق سکھر سے بتایا جاتا ہے ۔

پولیس زرائع کے مطابق ان افراد کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لےکر ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ