جارج گ?لوو? ن? ش?ست ?? خلاف قانون? جنگ ل?ن? ?ا اعلان ?ر د?ا

79

 لندن: سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے نے اپنی شکست کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ ریسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلووے کو گزشتہ دنوں لیبر پارٹی کی امیدوار پاکستانی نژ اد ناز شاہ نے بریڈ فورٹ ویسٹ سے انتخابات میں شکست دے دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں جارج گیلووے کا کہنا تھا کہ وہ نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کررہے ہیں۔ جارج گیلووے کے مطابق شکایات پیپلز رپریزنٹیٹو ایکٹ کے تحت درج کرائی جائے گی، جس کے تحت انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی جانب سے جھوٹے بیانات کو محور بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ  جارج گیلووے نے پوسٹل ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں  کا بھی الزام لگایا ہے

دوسری جانب لیبر پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جارج گیلووے کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے کہ ان کے حلقے کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ