ن?شنل ?? ?وئن?? ?ورنامن? ?ا آج س? آغاز

97

قومی ٹی ٹوئنٹی سپرایٹ ٹورنامنٹ آج سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہورہا ہے۔ ایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں ملک بھر کے صف اول کے کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

کامران اکمل کی قیادت میں لاہور لائنز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ اس ٹیم میں احمد شہزاد،عمر اکمل ، اعزاز چیمہ نمایاں ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ کے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور وہ ایونٹ میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے۔

گروپ اے میں راولپنڈی ریمز، ایبٹ آباد فیلکنز، پشاور پینتھرز اور سیالکوٹ اسٹالینز جبکہ گروپ بی میں فیصل آباد وولفز، ملتان ٹائیگرز، کراچی ڈولفنز اور لاہور لائنز شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ