سو? ??س ?? زر?ع? بچ? ?و اسمگل ?رن? ?? ?وشش نا?ام

100

میڈرڈ: اسپین پولیس نے آٹھ سالہ بچے کو مراکش سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،خاتون اور بچے کے باپ کو گرفتار کرلیا گیا

اسپین کے سرحدی شہر کیوٹا میں سرحد پار کرنے کے دوران سیکیورٹی گارڈز نے مشتبہ بیگ کی تلاشی لی تو خاتون کو پریشان پایا شک گزرنے پر بیگ کو اسکینر سے گزارا گیا توسوٹ کیس  میں بچے کو تشویشناک حالت میں دیکھا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی توخاتون نےانکشاف کیا کہ یہاں اس کا والد بھی موجود ہے جس نے میری مدد کی ہے پولیس نے بچے کے باپ کو بھی سرحد کے قریب سے گرفتار کرلیا دوران تفتیش پتہ چلا کہ باپ نے مذ کورہ خاتون سے شادی کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایاتھا ۔

پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ