عمران خان انتشار ?? س?است ?ر ر?? ??? ، دان?ال عز?ز

70

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے این اے 122 میں منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے ، دوبارہ گنتی میں ایاز صادق کے ووٹوں میں اضافہ ہو گیا ، عمران خان انتشار کی سیاست کر رہے ہیں ۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا نادرا رپورٹس میں این اے 122 میں منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے ہیں جس سے عمران خان کے موقف کو شکست ہوئی ہے ۔ این اے 122 میں دوبارہ گنتی کرانے پر اسپیکر ایاز صادق کے ووٹ بڑھ جبکہ عمران خان کے کم ہو گئے ۔ عمران کے جھوٹ کا بلبلہ پھٹ کر ان کے گلے میں پھنس گیا ہے ۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا عمران خان پہلے دن سے غلط بیانی کر رہے ہیں ۔ عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ۔ عمران خان کو پتا ہے اگر منصوبے مکمل ہو گئے تو پھر کوئی نواز شریف کو اگلے الیکشن میں پکڑ نہیں سکے گا ۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا عمران خان بیگ غائب ہونے کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، دونوں حلقوں کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ ہمارا موقف درست ہے ۔ نادرا رپورٹس میں ججز نے منظم دھاندلی کو مسترد کردیا۔ تحریک انصاف دھاندلی سے متعلق کوئی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروا سکے ۔ سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ