نئ? ??س? ر?ن?نگ جار? ، پا?ستان ?? ت?سر? پوز?شن پر

97

آئی سی سی نے ٹیسٹ ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔ بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ۔

دبئی سے جاری ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ایک درجہ ترقی کرکے تیسری پوزیشن پر آگیا ہے ۔ پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد آئی ہے ۔

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان 8 سے ساتویں پوزیشن پر آ گئے جبکہ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں مصباح الحق کی 11ویں پوزیشن برقرارہے ۔ اسی طرح اظہر علی کی 16ویں اور اسد شفیق کی 18ویں پوزیشن برقرار ہے ۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری ہونے والے باؤلنگ رینکنگ کے مطابق یاسر شاہ چھ درجے بہتری کے بعد پہلی بار بیسویں پوزیشن پر آگئےہیں ۔ سعید اجمل 11 ویں ، جیندخان 15 ویں اور عبدالرحمان 16 ویں پوزیشن پر بیٹھے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ