لگتا ?? ذوالفقارز?د? ?و ر??? ?ر?? قتل ??ا گ?ا،غلام قادرت??بو

56

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے ڈی ایس پی کا قتل ذاتی دشمنی ہے یا فرقہ ورانہ قتل یا کوئی اور وجہ تفتیش کر رہے ہیں ۔ بظاہر لگتا ہے کہ ذوالفقار زیدی کو ریکی کر کے قتل کیا گیا ہے ۔

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کو ریکی کر کے قتل کیا گیا ہے کیونکہ ڈی ایس پی کو کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی تھی ۔

غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا ڈی ایس پی کا قتل ذاتی دشمنی ہے یا فرقہ ورانہ قتل یا کوئی اور وجہ سارے پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا ذو الفقارزیدی روزانہ یہاں ہوٹل پر کھانا کھاتے تھے ۔ جس وقت ڈی ایس پی ذوالفقار پر حملہ کیا گیا اس وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی ۔ ان کا کہنا تھا ماضی میں بھی جتنے بھی پولیس والے قتل ہوئے ان کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ