ذوالفقار مرزا ل?ار? م?? آپر?شن س? منع ?رت? ت?? ، رحمن مل?

75

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو پیپلز پارٹی نے گلیوں سے اٹھا کر وزیر داخلہ بنایا۔انہیں آصف زرداری کا احسان مند ہونا چاہیے

اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے ذوالفقار مرزا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا مجھے لیاری میں آپریشن کرنے سے منع کرتے تھے۔اسی بات پر میرے اس کے ساتھ اختلا ف ہوئے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ذوالفقار مرزا کا تھانے میں رویہ قانون کے مطابق نہیں تھا ۔

رحمن ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر سازش کے تحت الزام لگ رہےہیں ۔ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار مرزا کو گلیوں سے اٹھا کر وزیرداخلہ بنایا وہ ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر اپنا احتساب کریں تو یقیناً پشیمان ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا اور میرے بھائی کا ایان علی سے کوئی تعلق نہیں اس حوالے سے تمام افواہیں جھوٹی ہیں۔ اگر ایان علی کے ساتھ میرا تعلق ثابت ہوا توسیاست چھوڑدونگا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ