عمران خان اقتدار ?ا ب?و?ا ??, خواج? سعد رف?ق

89

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو گرگٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جلدی باری کے چکر میں کچھ بھی کر سکتے ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ کےرہنما خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشا نہ بنایا ان کا کہناتھا کہ عمران خان اقتدار کا بھوکا ہےاور اسے اقتدار میں آنے کی اتنی جلدی ہے کہ وہ کوئی بھی اقدام اٹھا سکتا ہے ۔

سابق وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں آپس میں باہم شیر وشکر ہوگئے ہیں ۔ کل تک وہ پیپلز پارٹی کو تانگہ پارٹی کہتے تھے اور آج ان کی تائید کرتے نظر آرہے ہیں۔ عمران خان صاحب لوگ آپ کی سیاست کو سمجھ گئے ہیں۔ اور اس کا اندازہ حالیہ ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت ہونے والے الیکشن سے لگایا جاسکتا ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات نے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ میری پارٹی نے مجھے فری ہینڈ دیا ہے کہ میں الیکشن میں حصہ لو یا سپریم کورٹ جاؤ۔ میری پارٹی کی سپورٹ مجھے حاصل ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ