اقتصاد? را?دار? منصوب? م?? تبد?ل? ن??? ??،احسن اقبال

83

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے پاک چین کوریڈور منصوبے میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ، اکنامک کوریڈور کا مغربی حصہ پہلے تعمیر ہو گا ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے ہمارے دشمنوں کی نیندیں اڑائی ہوئی ہیں ۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا ساری دنیا کی نظرین اس وقت پاک چین اکنامک کوریڈور پر لگی ہوئی ہیں ۔ کیونکہ پاک چین اکنامک کوریڈور سے صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے کی بھی تقدیر بدل جائے گی ۔ آج پاکستان ترقی کے افق پر ٹیک آف کرنے کے لیے تیار ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک انچ کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کوریڈور کا مغربی حصہ سب سے پہلے تعمیر کیا جائے جو کہ کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے گزرے گا ۔ ان کا کہنا تھا پاک چین کوریڈور منصوبے کے بہت سے روٹس ہیں جن پر بیک وقت کام ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا ہم نے پلاننگ کمیشن میں پہلی بار انجینئرز کی تعداد بڑھائی ہے، پوری دنیا تسلیم کرتی ہے انجینیرزسب سے بہتر مینیجرز ہوتے ہیں۔ پوری دنیا پاک چین اقتصادی راہداری کو دیکھ رہی ہے، پاک چین منصوبوں نے ہمارے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، کوری ڈور کے مخالف سوچیں کس کی خدمت کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ