شا?د حامد ??س دوبار? ??ولاجائ? ، نگ?ت مرزا سند? ?ائ? ?ور? پ?نچ گئ?

112

کراچی :سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے شاہدحامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزانے شاہد حامد قتل کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کر دی ۔

کوئٹہ کے مچھ جیل میں پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا سے اس کے اہل خانہ نے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں بھائی، بہن اوربھتیجے شامل تھے ۔ زرائع کے مطابق اہل خانہ نے صولت مرزاکوسندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست سے متعلق آگاہ کیا۔

جبکہ دوسری جانب صولت مرزا کی اہلیہ نے صولت مرزا کے خلاف زیرالتوامقدمات سے متعلق درخواست دائر کرانےکے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد حامد قتل کیس کو دوبارہ کھولا جائے اور کیس میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہوسکے ۔

واضح رہے کہ مچھ جیل حکام کو صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوچکے ہے اور ملزم کو 12 مئی کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائےگا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ