آس?ر?لو? وز?رخارج? دوروز? دور? پر پا?ستان پ?نچ گئ??

89

آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئیں ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کرینگی

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسٹریلین وزیر خارجہ جولی بشپ پاکستان میں دو روز قیام کریں گی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری،زراعت،تعلیم، کھیل اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا۔ آسٹریلین وزیر خارجہ ، وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی سٹاف سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

جولی بشپ آج مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ کل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آسٹریلین حکومت کی جانب سے لاہور میں قائم کئے گئے ایک منصوبے افتتاح کریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ