شفقت حس?ن ?? پ?انس? مز?د2روز??لئ? موخر

107

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی مزید 2روز کے لیے موخر کردی۔
بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی پھانسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ شفقت حسین کی پھانسی سے متعلق تمام عدالتی فیصلے حتمی ہیں، حکومت نےشفقت حسین کی عمر کےتعین کیلیےکمیٹی بنا کرغیرقانونی کام کیا جب کہ عدالتی فیصلے کے بعد کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شفقت حسین کی پھانسی مزید 2روز موخر کرنے کا حکم دیتے ہوئے جمعہ کو کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ