تحر?? انصاف ?ا قوم? اسمبل? م?? الطاف حس?ن ??خلاف قراردادلان? ?ا اعلان

124

پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کےبیانات کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد لانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الطاف حسین کے بیانات سے پورے ملک میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے،حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد کے خلاف کارروائی کرے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے بتایا کہ ان کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی ارکان نے الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت الطاف حسین کے بیانات کا نوٹس لے اور آئین و قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ