چ? زبان?? بولن? والا روبو? پول?س افسر

120

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا ہونے کے بعد آئے روز نئی نئی سائنسی ایجادات انسانوں کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے آسانیاں بھی پیدا کررہی  ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دورمیں پولیس کو جہاں جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے اب وہیں روبوٹ پولیس افسر بھی سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دبئی میں سائنسدان ایک ایسے روبوٹ کی تیاری میں مصروف ہیں جو حقیقی انسان کی طرح 6زبانوں میں نہ صرف بات کرے سکیں گے بلکہ پولیس کی عدم موجودگی میں سیکورٹی کی ایک شفٹ پر تعینات بھی رہیں گے۔

روبوکا نامی اس روبوٹ کی تیاری اگلے 2سال میں مکمل ہوجائے گی اور اسے دبئی ایکسپو2020میں متعارف کرایا جائے گا۔ ڈائریکٹر آف جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسمارٹ سروس دبئی کے پولیس افسر خالد نصیر نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ “روبوکوب” انسانوں سے کمیونکیشن کا ایک جدید طریقہ ہے جس سے انسانوں کی عمل دخل کے بغیرمعلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ