ر?اض: خل?ج? سربرا?ان ?ا مشاورت? اجلاس ختم

96

ریاض میں ہونے والا خلیجی سربراہان کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق یمن میں حکومت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیجی سربراہان کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔ اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک یمن میں حکومت کی بحالی تک جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ یمن میں امن وامان کی بحالی عالمی برادری کی ذمے داری ہے۔

اعلامیہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شام کا مسئلہ وہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ اعلامیہ کے مطابق عراق کی سلامتی اور حفاظت کے لئے سیاسی عمل کی حمایت کی جائے گی ۔ اعلامیہ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایران سے تعلقات یمن میں عدم مداخلت کی بنیاد پر قائم کیئے جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ