مثبت معاش? پال?س?و? ?? باعث سرما?? ?ار? ب??? ?? ،خرم دستگ?ر

75

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک دو ہزار پندرہ اٹھارہ آئندہ چند ماہ میں پیش کریں گے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان اور توانائی کی بہتر ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، جبکہ متعدد عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی اصلاحات کو مثبت قراردیا ہے

نئی تجارتی پالیسی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی گئی تھیں جس کے نتیجے میں وزارت تجارت کو آٹھ سو سے زائد تجاویز موصول ہوئیں،جنہیں مکمل جانچ پڑتال کے بعد آئندہ تجارتی پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے موثر نفاذ کیلئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ