?من? صدر ?ا 17 مئ? ?و ر?اض م?? قوم? مذا?رات ?ا اعلان

87

یمن کے صدر منصورحادی نے رواں ماہ 17 مئی کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قومی مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔

ریاض: عرب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیرخارجہ ریاض یاسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر نے قومی مذاکرات کے لیے 17مئی کی تاریخ مقرر کی ہے اور یہ مذاکرات سعودی عرب کی میزبانی میں ہوں گے۔ جس میں یمن کی تمام نمائندہ جماعتیں اور شخصیات شرکت کریں گی تاہم سابق صدرعلی عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے مندوبین کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ یمنی صدر نے مارچ میں قومی مذاکرات کاعمل سعودی عرب کی میزبانی میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب ممالک کے فوجی آپریشن کے دوران مذاکراتی عمل تعطل کا شکارہوگیا تھا۔

یمنی صدر کا کہنا ہے اگر قومی مذاکرات عدن صنعا اور تعز میں نہیں ہوسکتے تو میں تمام نمائندہ قومی جماعتوں اور شخصیات کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ریاض میں خلیجی تعاون کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوں اورمفاہمتی بات چیت شروع کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ