بلد?ات? انتخابات ال??شن ن??? انقلاب ?و گا ، عمران خان

122

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات الیکشن نہیں، انقلاب ہوگا، آیندہ فیصلہ عمران نہیں کریگا، بلدیاتی انتخابات کے بعد آپ خود فیصلہ کرینگے، ان کا کہنا تھا تحریک انصاف نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔

بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا بلدیاتی نظام میں عوام بااختیار ہوجاتی ہے،اپنا فیصلہ خود کرتی ہے، ڈسٹرکٹ اورگاؤں کےنمایندے فیصلہ کریں گے پیسا کہاں خرچ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا نوجوانوں ووٹ اس کو دینا ہے جو سب سے زیادہ دیانتدار ہو اور آپکا کام کرے، نمایندے پولیس سے پوچھیں گے کہ ڈسٹرکٹ میں جرم کیوں بڑھ رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پہلی بار ہو رہے ہیں ہم بلدیاتی نمائندوں کو طاقتور بنائیں گے ۔ ترقیاتی ملکوں اور ہمارے درمیان صرف ایک فرق ہے، خوشحال ملکوں کا نظام ٹھیک ہے، ہمارا نظام ٹھیک نہیں۔ اب ایم این اے اور ایم پی اے کا کام صرف قانون سازی ہو گا۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا ہمیں سب سے زیادہ زور تعلیم پر دینا ہے، نوجوانوں کوقرضے دینےہیں تاکہ وہ کاروبار کرسکیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں ۔ تیسری چیز قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے۔

پاکستان میں ایسا نظام رائج ہے جس کی وجہ سے شانگلہ اور بشام علاقے ترقی نہیں کر پاتے ۔ ہم ایسا نظام لائیں گے جس سے ان علاقوں کو ترقی مل سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ