?سپلن ?? خلاف ورز?،ف?صل اقبال پر 4 م?چز ?? پابند? عائد

81

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر 4ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔
لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کے بھانجے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فیصل اقبال ڈومیسٹک کرکٹ کے پینٹاگولر کپ کے میچ میں بطور 12ویں کھلاڑی کھلانے پر ناراض ہو کر کوچ کو بتائے بغیر گھر چلے گئے تھے۔

پی سی بی نے واقعہ کا نوٹس لیا اور انکوائری کمیٹی قائم کی جس نے ٹیسٹ کرکٹر کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے 5ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پابندی کی سفارش کی تاہم پی سی بی نے سزا میں نرمی کرتے ہوئے 4میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کے بعد فیصل اقبال سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 4میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ