خرم منظور ?ا بالنگ ا??شن مش?و? قرار

89

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر خرم منظور کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے ۔ کولمبو میں کھیلے گئے پاکستان اے اور سری لنکا اے کے درمیان میچ میں خرم منظور نے پانچ اوور کرائے تھے ۔میچ کے دوران امپائر نے ان کے بالنگ ایکشن پر اعتراض کرتے ہوئے ان کو بالنگ کرانے سے روک دیا تھا ۔

ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں ۔ جبکہ  فرسٹ کلاس میں انہوں نے بالنگ کراتے ہوئے پانچ وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔

واضح رہے کہ خرم منظور نے کبھی انٹر نیشنل میچز میں بالنگ نہیں کرائی ۔ اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ اور اسپن جادوگر سعید اجمل بھی متنازع بالنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار ہوچکے ہیں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ