سعود? عرب ن? مخصوص وقت م?? فضائ? حمل? بند ?رن? ?ا عند?? د? د?ا

65

ریاض : سعودی عرب نے حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف فضائی حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خانہ جنگی کا شکار ملک میں متاثرہ افراد کو انسانی امداد مہیا کی جاسکے۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے ایک بیان میں حوثی باغیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں جنگ بندی کے وقفے کو اپنے حق میں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ”سعودی عرب یمن میں قانونی حکومت کے دفاع کے لیے اتحاد میں شامل ارکان اور اس کی حمایت کرنے والے ممالک سے مشاورت کررہا ہے تاکہ یمن میں انسانی امدادی سامان مہیا کرنے کے لیے مخصوص علاقوں کی نشاندہی کی جا سکیں۔

ان علاقوں پر مخصوص وقت میں فضائی حملے بند کردیے جائیں گے”۔انھوں نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216 کا بھی حوالہ دیا ہے۔اس قرارداد کے تحت یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کو اسلحہ مہیا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے

عادل الجبیر نے بیان میں مزید کہا ہے کہ سعودی عرب انسانی امدادی سامان مہیا کرنے کے لیے ملک میں ایک مرکز بھی قائم کرسکتا ہے جہاں سے ان امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ یمن میں فضائی حملوں کے بعد سے انسانی صورت حال ابتر ہوچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ