قائم? ?م??? برائ? دفاع ?ا الطاف حس?ن ?? خلاف قانون? ?ارروائ? ?ا ف?صل?

48

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فوج مخالف متنازع بیان پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک نے الطاف حسین کی جانب سے پاک فوج اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عالم خٹک کا کہنا تھا کہ “الطاف حسین کے بیان پر آئی ایس پی آر کا موقف ہی ہمارا موقف ہے”۔

واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی کے رکن اسفندیا بھنڈارا نے اجلاس کے دوران اس معاملے کو اٹھایا تھا جبکہ کمیٹی کے چیئرمین نے ان کے موقف کی تائید کی۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے مدد کرنے کی بات کی تھی جبکہ انھوں نے پاک فوج پر بھی تنقید کی تھی۔

ایم کیو ایم قائد کی اس تقریر کے بعد آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر کے ذریعے تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ کا فوج کے حوالے سے بیان بے ہودہ ہے اور اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیےجائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں الطاف حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ