ح?ومت ?? ?ن? مون ?ا وقت ختم،اب حساب ?تاب، سراج الحق

89

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت کے 2سال ہونے کو ہیں،ہنی مون کے دن ختم،اب حساب کتاب ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلیےچائنا نے 42 ارب ڈالر کا منصوبہ کاشغر گوادر پلان دیا ہے، اگر یہ منصوبہ متنازع بنایا گیا تو اس کی ذمے داری مرکزی حکومت پر ہوگی۔

پشاور میں جلسے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا پاکستان کو امریکی ایجنٹوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، ملک کی ترقی کے لیے اپیل کرتا ہوں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ان کا کہنا تھا دشمن بھی اعتراف کرتےہیں کہ جماعت اسلامی کی قیادت کا دامن صاف ہے، جماعت اسلامی غریبوں کی جماعت ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا عوام کلین اور گرین پاکستان کےلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، حکومت کے 2سال ہونے کو ہیں،ہنی مون کے دن ختم،اب حساب کتاب ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلیےچائنا نے 42 ارب ڈالر کا منصوبہ کاشغر گوادر پلان دیا ہے۔ چاہتے ہیں مرکزی حکومت ہم سے مشاورت کرے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا جب میں پڑھتا تھا تو ہاسٹل کے اخراجات کے لیے میں خود مزدوری کرتا تھا، ان کا کہنا تھا ہم ایسا نظام تعلیم لائیں گے جس میں غریب اور صدر پاکستان کے بیٹے کے لیے ایک ہی نظام تعلیم ہوگا۔ اگر اقتدار ملا تو ہر خاندان کر گھر بنا کر دیں گے ۔

چند لوگوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا چند لوگ ایسے بھی ہیں کبھی ایک پارٹی میں کبھی دوسری پارٹی میں انکے وارے نیارے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ