ذوالفقارمرزا?? س??ور?? س? متعلق تشو?ش ??، ف?م?د? مرزا

85

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے بدین میں ایسےنمایندوں کوبھیجا جارہاہےجو مخصوص سیاسی جماعت کی نمایندگی کررہےہیں ، ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش ہے، ذوالفقارمرزا پرانسداد دہشتگردی کے تحت کیسزبنائے گئے ہیں، بدین میں چھاپوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، ان کا کہنا تھا میں وفاق سے اپیل کرتی ہوں کہ وفاقی حکومت سندھ میں کوئی غیرجانبدارآئی جی اورچیف سیکریٹری تعینات کرے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش ہے ۔ خطرہ ہے کہ موجودہ صورتحال سے بہت سے لوگوں کا نقصان ہوگا، اسطرح کاماحول بنایا جا رہا ہے جسکے اثرات صرف سندھ تک محدود نہیں رہینگے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ ہر اٹھنے والی آواز کو دبادیا جائے، وکیلوں کو ذوالفقارمرزا کے کیسز لڑنے سے منع کیاجارہاہے، ہم نے طویل عرصے سے پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہماری جدوجہد اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ہے، بارہا وزیر اعلیٰ کو کہا کہ میریٹ پر تعیناتی کی جائے لیکن کوئی عمل نہیں ہوا، ہماری جدوجہد جمہوریت کے لیے ہے ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا بدین میں 16،17 پولیس موبائل پہنچ گئیں جیسےکوئی آپریشن کیا جانا ہو، پورے سندھ کی پولیس بدین میں لاکرکھڑی کردی گئی، آئی جی سندھ سے کہا کہ اتنی پولیس موبائل میرے گھر کے باہرکیوں کھڑی ہیں؟ آئی جی سندھ نے کوئی جواب نہیں دیا، سندھ ہائیکورٹ کےاحکامات کے باوجود پولیس موبائل گھرکے باہرکھڑی ہیں، ضمانت تمام دفاترمیں بھجوائی گئی بدین میں پھرپولیس کی نفری پہنچ گئی، گزشتہ 3 دن سے آپریشن کا ماحول بنایا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ