پ? س? ب? ?ا س?ن?رل ?ن?ر??? ت?ار، جلد اعلان متوقع

167

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے۔جس کا اعلان ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی سے پہلے متوقع ہے۔ ایک سالہ معاہدے یکم جنوری سےہوگا۔ حالیہ کارکردگی کی بنیاد پربعض کرکٹرز کی کیٹیگری میں ترقی یا تنزلی ہوگی۔

ورلڈکپ سے پہلے بورڈ اور کھلاڑیوں میں سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع ہوگیا تھا۔ پی سی بی نے پلیئرز کو تین ماہ کا عارضی معاہدہ پیش کیا تھا۔ جس پرکسی کھلاڑی نے دستخط نہیں کئے۔ بورڈ نے کھلاڑیوں سے ٹور کنٹریکٹ ہی کو کافی سمجھا۔ پی سی بی کی ہدایت پرہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اس بارے میں تینوں کپتانوں مصباح الحق،اظہرعلی اور شاہد آفریدی کی رائے بھی لی گئی ہے۔معاہدہ یکم جنوری سے اکتیس دسمبر تک ایک سالہ مدت کیلئے ہوگا۔ جس کا اعلان قومی ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورے پر روانگی سے قبل متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صرف ایک طرز کی کرکٹ تک محدود ہونے کے باوجود مصباح الحق اور شاہد آفریدی اے کیٹیگری میں ہی شامل ہوں گے۔ کیونکہ سابق اور موجودہ کپتان اعلیٰ ترین کیٹیگری ہی میں شامل کئے جاتے ہیں۔ اس بار یونس خان، محمد حفیظ، سعید اجمل اوراظہرعلی کو اے گریڈ میں رکھا جائے گا۔ وکٹ کیپرسرفراز احمد کو بی کیٹیگری میں ترقی مل جائے گی۔ فاسٹ بولرجنید خان کی بی اور عمر اکمل کی سی کیٹیگری میں تنزلی کاامکان ہے۔ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے سبب پلیئرز بھی اب بورڈ سے اپنی مطالبات منوانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ